ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوکرین میں روسی فوجی آپریشن میں تقریباً 64 اسپتالوں پر حملہ ہوا: ڈبلیو ایچ او

یوکرین میں روسی فوجی آپریشن میں تقریباً 64 اسپتالوں پر حملہ ہوا: ڈبلیو ایچ او

Thu, 24 Mar 2022 17:25:48    S.O. News Service

واشنگٹن،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوکرین میں تقریباً ایک ماہ قبل روسی فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے یہاں قریب 64 اسپتالوں پر حملے ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس کی تصدیق کی ہے، جس کی اطلاع الجزیرہ نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں دی۔

ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ 24 فروری سے 21 مارچ کے دوران حملوں میں روزانہ دو سے تین اسپتالوں کو نقصان پہنچا اور کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔ یوکرین مسلسل روس پر یہاں کے اسپتالوں اور ہیلتھ سروس مراکز پر حملے کا الزام لگاتا رہا ہے۔ ان میں ماریوپول میں واقع بچوں اور حاملہ خواتین کا ایک اسپتال بھی شامل رہا ہے۔

تاہم روس نے یوکرین کے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے الزامات کی بارہا تردید کی ہے۔ یوکرین میں جاری فوجی آپریشن کے پیش نظر اسپتالوں کی ہنگامی طور پر تعمیرنو کی جا رہی ہے تاکہ زخیوں کا علاج کیا جاسکے اور لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کرائی جاسکیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ تقریباً 1,000 اسپتال یا صحت کی دیکھ بھال کے مراکز ایسے ہیں، جو یا تو روسی سرحد کے قریب یا روس کے زیر قبضہ علاقے میں ہیں۔


Share: